وفاق ، پنجاب گندم کی ترسیل پر پابندی ختم کریں، پختونخوا حکومت

 وفاق ، پنجاب گندم کی ترسیل پر پابندی ختم کریں، پختونخوا حکومت

پشاور(اے پی پی)خیبرپختونخوا حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومتیں فوری طور پر بلا رکاوٹ گندم اور آٹے کی ترسیل یقینی بنائیں،غیر ضروری پابندیاں فوری ختم کی جائیں۔

پنجاب حکومت بین الصوبائی تجارت سے متعلق آئین پاکستان کے آرٹیکل 151 کی روح کے منافی گندم اور آٹے کی نقل و حمل پر غیر ضروری پابندیاں عائد کر رہی ہے ۔پریس کا نفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی گندم کی سالانہ ضرورت 54 لاکھ 36 ہزار 537 میٹرک ٹن ہے ،سال 2026 میں گندم کی مقامی پیداوار 16 لاکھ 32 ہزار میٹرک ٹن رہی، صوبے کو سالانہ 38 لاکھ 4 ہزار 537 میٹرک ٹن گندم کی کمی کا سامنا رہتا ہے جو دیگر صوبوں خصوصاً صوبہ پنجاب کے کسانوں سے خریدی جاتی ہے ۔

شفیع جان نے کہا کہ اس وقت سرکاری فوڈ گرین گوداموں میں 1 لاکھ 53 ہزار 933 میٹرک ٹن گندم موجود ہے ،نجی شعبے میں گندم اور آٹے کا تخمینہ شدہ ذخیرہ 1 لاکھ 14 ہزار 806 میٹرک ٹن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال صوبے کے کسی بھی حصے میں گندم یا آٹے کی قلت نہیں اور مارکیٹ کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پنجاب حکومت بین الصوبائی تجارت سے متعلق آئین پاکستان کے آرٹیکل 151 کی روح کے منافی گندم اور آٹے کی نقل و حمل پر غیر ضروری پابندیاں عائد کر رہی ہے ،ان اقدامات سے خیبر پختونخوا میں سپلائی متاثر ہونے ، قیمتوں میں اضافے اور مارکیٹ پر دبا ئوبڑھنے کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...