پاکستان پوسٹ کو سالانہ 15ارب خسارہ 2سال میں ختم کرنیکی ہدایت

 پاکستان پوسٹ کو سالانہ 15ارب خسارہ 2سال میں ختم کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاکستان پوسٹ آفس کو دوسال میں محکمہ کا سالانہ تقریبا ً پندرہ ارب روپے کا خسارہ ختم کرنے کاہدف دے دیا ہے۔

انہوں نے پاکستان پوسٹ آفس کو دوسال میں خسارہ ختم کرنے کے لیے بزنس پلان بنانے اور عمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خسارہ ختم نہ ہونے کی صورت میں پاکستان پوسٹ آفس کی نجکاری کا فیصلہ کیا جا ئیگا ۔وزیرمواصلات نے پاکستان پوسٹ آفس کو پہلے سال میں پچاس فیصد اور دوسرے سال میں بھی پچاس فیصد خسارہ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا خسارہ ختم نہ ہونے کی صورت میں پاکستان پوسٹ آفس کی نجکاری کے لیے سفارشات وفاقی حکومت کوبھجوائی جاسکتی ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ آفس مقصود احمد نے اس حوالے سے پیغام موصول ہونے کے باوجود دنیا کے سوال کا کو ئی جواب نہیں دیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...