بیرون ملک پختونخوا کے کارکنوں کے مسائل حل کیے جا ئیں ، فیصل کنڈی

 بیرون ملک پختونخوا کے کارکنوں کے مسائل حل کیے جا ئیں ، فیصل کنڈی

گورنر پختونخوا کی عون چودھری سے ملاقات، ملکی، صوبہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،اے پی پی )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی عون چودھری کے درمیان ملاقات ہو ئی جس میں بیرون ملک مقیم خیبرپختونخوا کے کارکنوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات  میں ملک اور خصوصا ً خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کیے جا ئیں ۔ عون چو دھری نے گورنر کو مسائل کے حل میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...