اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی امیدوارکیرولین روڈریگز برکٹ کی ملاقات
اسلام آباد(دنیا نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار کیرولین روڈریگز برکٹ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے گزشتہ روز ملاقات کی۔
ملاقات میں اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں اور کثیرالجہتی نظام سے پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا۔نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردارکیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانا اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر دیانتداری سے عملدرآمد ناگزیر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments