ندیم خان پی ٹی سی ایل کے مستقل سی ای او تعینات بورڈ نے توثیق کر دی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ندیم خان کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر تقرر کی توثیق کر دی، انہیں مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ندیم خان نے 2 جولائی سے 14 روز کیلئے پی ٹی سی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ ندیم خان اپنے ٹیلی کام کیرئیر میں دو دہائیوں سے بھی زائد عرصے سے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔ وہ یو مائیکروفنانس بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments