شہداکیخلاف متنازعہ تقریر فضل الرحمن کی عدالت طلبی

شہداکیخلاف متنازعہ تقریر   فضل الرحمن کی عدالت طلبی

لاہور(کورٹ رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کیخلاف شہدا کیخلاف متنازعہ تقریر کرنے اور فوج سے متعلق بات پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر، گوجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے مولانا فضل الرحمن کو 28 جولائی کو عدالت طلب کرلیا۔

درخواست گزار منظور قادر بھنڈر نے موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمن نے تقریر میں شہدا کا مذاق اڑایا، پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کی جس پر قانونی کارروائی کی جائے ۔دوسری جانب سیشن عدالت لاہور میں مولانا فضل الرحمن کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سے 17 اگست تک جواب طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ملک لطیف کے روبرودرخواست گزاروقار کے وکیل مدثر چودھری اور علی شان مناواں نے دلائل دئیے ۔شہری نے موقف اپنایا کہ سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمن کی شہدا کیخلاف تقریر دیکھی جس سے میرے اور عوام کے جذبات مجروح ہوئے ۔ مولانا نے جلسے میں شہداکیخلاف ہرزہ سرائی کی، شہدا کے ورثا کا دل دکھایا، عدالت مولانا فضل الرحمن کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...