حکومتی اخراجات میں کفایت شعاری وقت کی اہم ضرورت،زبیر طفیل
کراچی (این این آئی)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدر زبیر طفیل نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ۔۔۔
وہ بڑھتے مالیاتی دباؤ، قرضوں کے بوجھ اور بجٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے کفایت شعاری کو قومی پالیسی کا حصہ بنائیں،پاکستان اس وقت قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ،اگر حکومتی اخراجات میں کمی نہ کی گئی تو معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استحکام دینا مشکل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قرضوں کے سہارے ترقی کا ماڈل زیادہ دیر تک کامیاب نہیں رہ سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments