علی بابا کا اے آئی کیلئے 10 ارب ڈالر کے نئے حصص جاری کرنیکا اعلان
ہانگ کانگ(اے ایف پی)چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے منصوبوں کو وسعت دینے کیلئے ہانگ کانگ میں 80 ارب ہانگ کانگ ڈالر مالیت کے نئے حصص جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
کمپنی کے مطابق حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام خالص آمدن مصنوعی ذہانت کی مکمل صلاحیتوں، خصوصاً اے آئی انفراسٹرکچر کی توسیع اور بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ کمپنی کے اوپن سورس ’’کیون‘‘ اے آئی ماڈلز دنیا بھر کے ڈویلپرز میں مقبول ہورہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments