یوکرین کا روسی ای کامرس کمپنی پر دوسرا حملہ،آگ بھڑک اٹھی

یوکرین کا روسی ای کامرس کمپنی پر دوسرا حملہ،آگ بھڑک اٹھی

ناروے کا یوکرین کیلئے آئندہ سال 9ارب ڈالر امداد جاری رکھنے کا اعلان

ماسکو،اوسلو(اے ایف پی)یوکرین نے روسی ای کامرس کمپنی اوزون کے ایک لاجسٹکس مرکز کو مسلسل دوسرے روز ڈرون حملے کا نشانہ بنا دیا۔ اوزون کے مطابق وسطی علاقے اورینبرگ میں واقع گودام میں حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث وہاں کام معطل کردیا گیا۔ ایک روز قبل سمارا میں اوزون کے مرکز پر حملے میں متعدد ملازمین زخمی ہوئے تھے ۔ادھر ناروے نے یوکرین کیلئے آئندہ سال 9 ارب ڈالر کی ریکارڈ امداد جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم یونس گار اسٹورے نے کہا کہ اگلے سال بھی یوکرین کیلئے امداد رواں سال کی سطح پر برقرار رہے گی، جس کا بڑا حصہ فوجی ضروریات کیلئے مختص ہوگا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...