مستونگ ،صحبت پور اور چمن سے 5نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

مستونگ ،صحبت پور اور چمن سے 5نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)صحبت پور کے علاقے سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز صحبت پور کے علاقے سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا۔ علاوہ ازیں چمن کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد کر لی گئی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز چمن میں پاک افغان شاہراہ پر نیٹو مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی مقامی پولیس کررہی ہے ۔ دریں اثناء مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ سے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز کھڈ کوچہ کے علاقے میں سڑک کے کنارے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت شکیل احمد کے نام سے کی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...