اسرائیل سفارتکاری کا تاریخی موقع ضائع نہ کرے :شام
اسرائیل پر اعتماد نہیں، اولین ترجیح اسرائیلی حملوں کو روکنا:شامی وزیر خارجہ سفارتکاری کے ذریعے صورتحال بہتر بنانے کی کوششیں جاری:اسعد حسن
دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے کہا ہے کہ شام سفارتکاری کا ہاتھ بڑھا رہا ہے ،اسرائیل کو موجودہ تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے کہا کہ شام کو اس وقت اسرائیل پر اعتماد نہیں، تاہم دمشق سفارتی راستے سے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہا ہے ،شام کی اولین ترجیح اسرائیلی حملوں کو روکنا ہے ۔شامی وزیر خارجہ نے کہا ایک ایئربیس پر اسرائیلی حملے کے بعد شام نے اسرائیل کے ساتھ رابطے منقطع کر دیے تھے ،تاہم اب سفارتی کوششوں کے ذریعے صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments