آسٹریلیا کی جیت،بنگلہ دیش اننگزاور51رنزسے ہار گیا

آسٹریلیا کی جیت،بنگلہ دیش اننگزاور51رنزسے ہار گیا

دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 100سے کم رنزپرڈھیر میچ میں 10وکٹیں لینے والے مچل سٹارک مردمیدان اور پلیئرآٖف دی سیریز قرار

مکائے (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 2دن میں بنگلہ دیش کو اننگز اور 51 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کردی ۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے 21 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ایک انتہائی منفرد اور مایوس کن ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کو میچ میں 10وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ دیا گیا،انہوں نے پہلی اننگز میں 6اوردوسری اننگز میں 4وکٹیں لیں ،دوسری اننگزمیں پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 100 رنز سے بھی کم سکور پر آل آؤٹ ہوگئی، 21 سال بعد پہلی مرتبہ کسی ٹیم کو ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 100 سے کم رنز پر آؤٹ کیا گیا ہے ۔بنگلہ دیش کی ٹیسٹ تاریخ میں بھی یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ٹیم دونوں اننگز میں 100 رنز کا ہندسہ عبور نہ کر سکی، مہمان ٹیم نے دونوں اننگز میں کل 159 رنز بنائے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں دوسرا مختصر ترین جبکہ مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا چوتھا مختصر ترین میچ بھی قرار پایا۔بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 64اوردوسری اننگز میں 95رنزبنائے جبکہ آسٹریلیا نے واحد اننگز میں 210رنزبنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...