سیف گیمز 2027 کا شیڈول منظور، لاہور اسلام آباد پشاور میز بان

سیف گیمز 2027 کا شیڈول منظور، لاہور اسلام آباد پشاور میز بان

میلہ 3سے 11اپریل تک سجے گا ،28گیمز میں 346گولڈ میڈلز کی جنگ ہوگی ،3200کھلاڑی میدان میں قسمت آزمائی کریں گے ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں رکن ممالک کی شرکت ،پاکستان کو 23سال بعد میزبانی کا اعزاز ملا،آخری سیف گیمز 2019کو نیپال میں ہوئے

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول سمیت اہم انتظامی امور کی منظوری دے دی جس کے تحت سیف گیمز آئندہ سال 3 سے 11 اپریل تک پاکستان میں ہوں گے اورلاہور ،اسلام آباد ،پشاور میزبانی کریں گے ،ایونٹس میں 346گولڈ میڈلز کی جنگ ہوگی ۔ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید نے کی جس میں سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ بھارتی وفد ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوا۔سارک گیمز 8سال کے وقفے سے ہورہے ہیں آخری بار 2019میں نیپال نے میزبانی کی اس کے بعد کوویڈ 19اوردیگر وجوہات کی بنا پر ایونٹ منسوخ ہوتا رہا،پاکستان نے 2004میں آخری بار سارک گیمز کی میزبانی کی اور آئندہ سال 23سال بعد دوبارہ پاکستان میں میلہ سجے گا ۔ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، لاہور ،اسلام آباد اور پشاور میں 9 روز تک جاری رہنے والے ان گیمز میں 28 کھیلوں کے 346 گولڈ میڈل ایونٹس ہوں گے جن میں سے 25 کھیلوں میں خواتین بھی حصہ لیں گی جبکہ3200کھلاڑی میدان میں اتریں گے ۔ تینوں میزبان شہروں کے 28 مقاما ت پر تیاریاں جاری ہیں۔ کمیٹی کو لاہور و پشاور میں پیشرفت سے آگاہ کیا گیا جبکہ وفد کل اسلام آباد کے مقامات کا دورہ کرے گا ۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام بھی اجلاس میں موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...