ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر حملہ، 4 روز بند رہا
لندن (دنیا نیوز)برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت سے وابستہ ہیکرز نے گزشتہ ماہ سائبر حملے کے ذریعے برطانیہ کے ایک پاور پلانٹ کو چار روز تک بند رکھا۔X
لندن (دنیا نیوز)برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت سے وابستہ ہیکرز نے گزشتہ ماہ سائبر حملے کے ذریعے برطانیہ کے ایک پاور پلانٹ کو چار روز تک بند رکھا۔ اخبار کے مطابق یہ پہلا موقع سمجھا جا رہا ہے جب ایرانی ہیکرز برطانیہ میں کسی اہم تنصیب کو مکمل طور پر بند کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ سکیورٹی خدشات کے باعث برطانوی حکام نے متاثرہ پاور پلانٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ پلانٹ نسبتاً چھوٹا تھا اور اس کی بندش سے ملک کے مجموعی بجلی نظام پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments