تاریخ رقم، چین کو پہلی بار گدھے کے گوشت کی برآمد

تاریخ رقم، چین کو پہلی بار گدھے کے گوشت کی برآمد

گوادر فری زون میں تیار پہلی غذائی کھیپ کامیابی سے تیانجن پورٹ پہنچ گئی سی پیک فیز ٹو سے برآمدی سرگرمیوں کے عملی ثمرات آنا شروع ،چینی کمپنی

کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی )پاکستان نے برآمدی شعبے میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ گدھے کا گوشت چین برآمد کر دیا ۔ گوادر فری زون میں تیار کی گئی پہلی فوڈ پراڈکٹ کامیابی کیساتھ چین کے تیانجن پورٹ پہنچ گئی جس کے ساتھ ہی گوادر فری زون سے پہلی غذائی برآمد بھی عمل میں آگئی۔ چینی کمپنی کے مطابق یہ پیشرفت نہ صرف پاک چین تجارتی تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی ترقی اور برآمدی سرگرمیوں کے عملی ثمرات بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ چینی کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گوادر فری زون میں تیار کردہ گدھے کے گوشت کی پہلی کھیپ تمام کسٹمز اور قرنطینہ مراحل کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے چین کے تیانجن پورٹ پہنچ گئیجس کے بعد اسے باضابطہ طور پر چینی مارکیٹ میں داخلے کی اجازت مل گئی۔ کمپنی کے مطابق یہ گوادر فری زون میں تیار ہونے والی پہلی فوڈ پراڈکٹ ہے جو برآمد کی گئی۔ یہ کامیابی وزیراعظم شہباز شریف، وزارت غذائی تحفظ، سی پیک اتھارٹی اور وزارت منصوبہ بندی کے تعاون اور مربوط پالیسی اقدامات کے باعث ممکن ہوئی۔کمپنی نے متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی تعاون کے بغیر اس تاریخی برآمد کو ممکن بنانا آسان نہ تھا و سی پیک فیز ٹو اب محض بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں تک محدود نہیں رہا بلکہ صنعتی پیداوار، ویلیو ایڈڈ مینوفیکچرنگ، برآمدات، روزگار اور زرمبادلہ کے حصول کے شعبوں میں بھی عملی نتائج دینا شروع کر چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...