اسٹاک ایکسچینج،تیزی،73فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک ایکسچینج،تیزی،73فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

1766.97پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 175285 پر بند ہوا

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی سلسلہ ٹوٹ گیا، کاروبار کے آغاز سے اختتام تک تیزی رہی۔ تیزی کے سبب 73 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 1 کھرب 99 ارب934 روپے بڑھ گئی۔ کاروبار کے تمام دورانیے میں تیزی رہی جس سے ایک موقع پر 3ہزار 182پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس کی 1لاکھ 76ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی تھی لیکن پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پر  100 انڈیکس 1766.97 پوائنٹس کے اضافے سے 175285.78 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 611.36 پوائنٹس کے اضافے سے 52320.98 پوائنٹس  آل شیئرز انڈیکس 1073.42 پوائنٹس کے اضافے سے 106536.82 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 2407.71پوائنٹس کے اضافے سے 246775.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم منگل کی نسبت 36.02 فیصد کم رہا۔ گزشتہ روز 58کروڑ 38لاکھ 04ہزار 947 حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...