بینک اسلامی، ای ایف یو لائف اور ای ایف یو جنرل میں شراکت قائم
کراچی(بزنس ڈیسک)بینک اسلامی نے اپنے صارفین کوبینک کی موبائل بینکاری ایپلی کیشن کے ذریعے مائیکروتکافل کے باکفایت تحفظ کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ای ایف یو لائف اور ای ایف یوجنرل انشورنس کے ساتھ شراکت قائم کی ہے ۔
اس شراکت کے ذریعے بینک اسلامی کے صارفین اب مائیکرو تکافل کے باکفایت منصوبوں میں آسانی سے اندراج، کنٹری بیوشن کی ادائیگی اور کلیم کی سہولت حاصل کر سکیں گے ۔ ان منصوبوں میں صحت اور حادثات سے تحفظ، موبائل ڈیوائس کا تحفظ، ڈیجیٹل لین دین کا تحفظ، چوری سے تحفظ، گھر کا تحفظ اور سفری تکافل سمیت مختلف نوعیت کی حفاظتی سہولتیں شامل ہیں۔ معاہدے پردستخط کی تقریب میں وقاص انیس،حسن سعید اکبر، سعد تنویر، عبد الستار بلوچ، نیلوفر سہیل ودیگر نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments