اسلام آبادضلعی عدلیہ کے 6 ججز بہترین کارکردگی پرایوارڈکیلئے نامزد
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ میں بہترین کارکردگی پر 6 ججز کو ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا۔
چیف جسٹس نے ہر کیٹگری سے ایک جج کو بہترین کارکردگی دکھانے پر نامزد کیا،25 جولائی کو سپریم کورٹ میں نیشنل کانفرنس کے موقع پر ایوارڈ دئیے جائیں گے ،ضلعی عدلیہ سے ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے والوں میں سیشن جج ویسٹ ناصر جاوید رانا،جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ میاں اظہر ندیم،ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل ، سینئر سول جج مبشر حسن،سول جج ایسٹ عائشہ شبیر اور سینئر سول جج فیملی کورٹ صنم بخاری کے نام شامل ہیں،لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ججز کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا،واضح رہے کہ ملک بھر کی ضلعی عدلیہ سے بہترین کاکردگی دیکھانے والے ججز کے نام لا اینڈ جسٹس کمیشن نے طلب کر رکھے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments