ڈاکو اور چور کھل کر کھیلتے رہے ،لاکھوں کی 12وارداتیں
شاہنواز 4لاکھ،یاسین ساڑھے 3،لقمان 2لاکھ ،80ہزار روپے فونز سے محروم شجاع،الیاس،امانت ،قادر،افضال لٹ گئے ،گاڑی اور 3موٹر سائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون موٹر سائیکل لوٹ لیے گئے ، تفصیلات کے مطابق سندر میں شاہنواز سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون ، ہنجروال میں یاسین سے 3لاکھ50 ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں لقمان سے 2لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون,کاہنہ میں شجاح سے 2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد میں الیاس سے 2لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔کاہنہ کے علاقے میں امانت سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون ،چوہنگ میں قادر سے 15 ہزار روپے ، موبائل فون ،نواں کوٹ میں افضال سے 13 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔ ڈیفنس سے عمران کی گاڑی جبکہ ملت پارک سے وسیم ، لٹن روڈ سے واصف اور مناواں سے وہاب کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments