ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی

ٹریفک حادثات میں 2افراد  جاں بحق ،ایک شدید زخمی

تلونڈی(نامہ نگار)ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار معمر خاتون جاں بحق ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے بقا پور میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 65 سالہ عشراں بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ضروری کارروائی کے بعد میت کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تلونڈی کے نواحی علاقے بگھیانہ خورد میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی ہے ، زخمی عبدالرحمان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ٹرالرڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...