لاہور اور راولپنڈی سوئمنگ پول
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ پنجاب کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، پنجاب پنجابیوں کا ہے اور پورے پاکستان کا ہے۔
اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ خود کو بادشاہ سمجھنے والو، یہ پانی چیخ چیخ کر تمہاری حقیقت عیاں کر رہا ہے ،راولپنڈی اور لاہور سوئمنگ پول کا منظر پیش کر رہے ہیں، عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میں پانی ہی پانی، دعوے ہوئے کہانی،ترقی کے دعوے اونچے ، نکاسی آب نیچے ۔ پلوشہ خان نے کہاکہ 11ارب کے جہاز سے اتریں اور عوام کی مشکل وقت میں مدد کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments