10 سالہ ریلوے روڈ میپ پر کام شروع

10 سالہ ریلوے روڈ میپ پر کام شروع

اسلام آباد (اے پی پی) حکومتِ پاکستان نے ریلوے کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور مالی طور پر مستحکم بنانے کے لیے 2033 تک کے جامع سٹراٹیجک روڈ میپ پر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔

 اس 10 سالہ منصوبے کے تحت مین لائن 1 اور مین لائن 3 کی اپ گریڈیشن، علاقائی مواصلاتی رابطوں میں بہتری اور ریلوے کے تمام شعبوں کی جدید ڈیجیٹلائزیشن جیسے بنیادی اور کلیدی منصوبوں پر پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اسلام آباد میں  اڑان پاکستان  پروگرام کے تحت پاکستان ریلوے سے متعلق منعقدہ خصوصی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تھر کول ریلوے کنیکٹیوٹی منصوبے پر 60 فیصد کام مکمل ہو چکا جو دسمبر 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...