مستونگ آپریشن، دہشتگردوں کی متعدد کمین گاہیں تباہ،6ہلاک

مستونگ آپریشن، دہشتگردوں  کی متعدد کمین گاہیں تباہ،6ہلاک

راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان میں مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو ہلاک جبکہ سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبارکو گرفتار کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے ،سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے ۔ سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیاگیا۔خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں ،کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا،آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرارہے ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں،فتنہ الہندوستان کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...