عالمی عدالت میں دیوانے اور خبطی بیٹھے ،امریکی وزیر خارجہ
منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے معاہدے کا فریق نہیں، اس لیے کسی امریکی سیاسی یا عسکری اہلکار کے خلاف اس عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔
منیلا میں آسیان وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے آئی سی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عالمی عدالت میں دیوانے اور خبطی بیٹھے ہیں، امریکا آئی سی سی کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ جو ممالک اس عدالت کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ ایسا کر سکتے ہیں، تاہم امریکا اس میں شامل نہیں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments