مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی،یورپی یونین کا گوگل پر 1 ارب ڈالر جرمانہ

مسابقتی قوانین کی خلاف  ورزی،یورپی یونین کا گوگل  پر 1 ارب ڈالر جرمانہ

برسلز(اے ایف پی)یورپی یونین نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک ارب ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔

اس فیصلے سے امریکا  اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تناؤ بڑھنے کا امکان ہے ۔ یورپی کمیشن کے مطابق گوگل نے سرچ نتائج میں اپنی سروسز جیسے گوگل فلائٹس اور گوگل ہوٹلز کو حریف کمپنیوں پر ترجیح دی جبکہ گوگل پلے سٹور سے باہر صارفین کو پیشکش دکھانے سے ایپ ڈویلپرز کو روکا۔ یورپی یونین کی ٹیکنالوجی سربراہ نے کہا کہ فیصلے کا مقصد مارکیٹ میں زیادہ مقابلہ اور جدت کو فروغ دینا ہے ۔ گوگل نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ضوابط سے گوگل پلے کے تحفظات متاثر ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...