سعودی عرب جوہر ی معاہدے کیلئے اسرائیل کو تسلیم کر ے :امریکا
معاہدہ غیر فوجی استعمال سے متعلق ،کسی بھی مواد کی افزودگی نہیں ہو گی:ٹرمپ
واشنگٹن (مانیٹرنگ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سویلین مقاصد کے جوہری معاہدے کی منظوری سعودی عرب کی جانب سے ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہو گی۔ ابراہیمی معاہدے یا ‘ابراہیم اکارڈز’ سے مراد مسلم اکثریتی ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنا ہے ۔ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اس معاہدے کے تحت کسی بھی مواد کی افزودگی نہیں ہو گی اور یہ صرف غیر فوجی استعمال سے متعلق ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایران، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں سویلین جوہری پروگرامز کی مثال دی اور کہا کہ امریکا سویلین (غیر افزودہ)جوہری تنصیبات کی مخالفت نہیں کرتا۔تاہم ٹرمپ نے ساتھ یہ بھی کہا کہ سعودی جوہری معاہدہ اس بات سے مشروط ہو گا کہ سعودی عرب انتہائی قابل احترام اور کامیاب ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہو۔سعودی عرب نے تاحال ٹرمپ کے بیان پر تبصرہ نہیں کیا جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ٹرمپ کے اس بیان کو دہرایا ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے تاریخی قدم ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments