ایران نے حوثیوں کی مدد کیلئے کمانڈرز اسلحہ اور سونا یمن بھیجا :ذرائع
دبئی (رائٹرز)ایران نے اس ماہ پاسداران انقلاب کے کمانڈرز، ملٹری ایڈوائزرز اور میزائل و ڈرون سے متعلق آلات یمن منتقل کیے ہیں۔
اس قدم سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران اپنے حوثی اتحادیوں کی اس صلاحیت کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے جس کے ذریعے وہ بحرِ احمر میں جہاز رانی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔معاملے سے واقف چار ذرائع نے بتایا کہ ایران نے 13 جولائی کو تہران سے یمن جانے والی ایک پرواز کے ذریعے پاسدارانِ انقلاب کا عملہ اور عسکری سامان منتقل کیا۔ اس پیش رفت کی اطلاع پہلے نہیں دی گئی تھی۔دو ایرانی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ 'ماہان ایئر' کی اس پرواز میں سینئر کمانڈرز سمیت 10 سے 21 کے قریب اہلکار موجود تھے ۔ یہ طیارہ بنیادی طور پر حوثیوں کے زیرِ کنٹرول دارالحکومت صنعا کی طرف جا رہا تھا، لیکن سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کی جانب سے ایئرپورٹ پر حملے کے بعد اسے بحرِ احمر کی بندرگاہی شہر 'حدیدہ' کی طرف موڑ دیا گیا۔ایک ذریعہ نے بتایا: "پاسداران کے کمانڈرز نے حوثی کارروائیوں کی معاونت اور انہیں نئے میزائل سسٹمز کی تربیت دینے کے لیے وہاں کا سفر کیا،" مزید برآں انہوں نے بتایا کہ ایران نے حوثی سرگرمیوں کی مالی اعانت کے لیے طیارے میں سونا بھی بھیجا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments