وزیراعظم ، سپیکر کی جماعت اسلامی کے سیکر ٹر ی جنرل امیر العظیم کے انتقال پر تعزیت
اسلام آباد (نامہ نگار ،سٹاف رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکر ٹر ی جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت، بلندیٔ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ انکی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،سپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ امیر العظیم کا انتقال ان کے اہلِ خانہ، دوست احباب اور جماعت اسلامی کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے ۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے بھی امیر العظیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کی جانب سے جماعت اسلامی کی قیادت، کارکنان اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments