سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس ختم کر دی
پاکستانی سیاحوں کی سری لنکاآمد میں اضافہ ،سری لنکا میں شادیوں کی تقریبات فری ٹریڈ معاہدے کے باوجود تجارت میں رکاوٹیں ہیں،قونصل جنرل سری لنکا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالانے کہا ہے کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس ختم کر دی ہے ، آن لائن ویزادرخواست پر 48 گھنٹوں میں فیصلہ کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویزا فیس ختم ہونے سے پاکستانی سیاحوں کی سری لنکاآمد میں اضافہ ہوا ہے ، رواں سال 30 ہزار پاکستانی سیاحوں کی سری لنکاآمد متوقع ہے ، گزشتہ برس سری لنکا آنیوالے پاکستانیوں کی تعداد 20 ہزار تھی، ویزافیس ختم ہونے کے بعد سری لنکا میں پاکستانی جوڑوں کی شادی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 100 سری لنکن سٹوڈنٹس کو علامہ اقبال یونیورسٹی میں سکالرشپ دی ہے ، 2005میں فری ٹریڈ معاہدے پر دستخط کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں رکاوٹیں موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments