پختونخوا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030 کا اجرا

  پختونخوا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030 کا اجرا

ڈیجیٹلائزیشن سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانا پڑیں گے نیا ٹیکس لگائے بغیر 150 ارب ریونیو جمع کیا ،سہیل آفریدی، تقریب سے خطاب

 پشاور (اے پی پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030 کا باضابطہ اجرا کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030 پاکستان کی جامع ترین ڈیجیٹل پالیسیوں میں شامل ہے ۔ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ پانچ سٹریٹجک ستونوں، 9 اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز اور 915 سٹریٹجک انٹروینشنز پر مشتمل ہے ۔ پیپر لیس گورننس اور ڈیجیٹل اصلاحات سے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور سٹیزن سنٹرک بنائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے دور دراز علاقوں کے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانا پڑیں گے ۔ کوئی نیا ٹیکس عائد کیے بغیر گزشتہ مالی سال 129 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے ریونیو جمع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال ریونیو کا ہدف 180 ارب روپے مقرر ہے ، توقع ہے کہ وصولیاں 200 ارب روپے تک پہنچ جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...