میر پور میں بھی شیرخوب دھاڑا
لاہور(نیوزایجنسیاں )سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایکس میسج میں کہا کہ مظفر آباد کے بعد میر پور میں بھی شیرخوب دھاڑا ہے ۔
میر پور جلسہ میں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخی خطاب کیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ میر پور جلسے میں عوام کی ایک بڑی تعداد میں شرکت نے نئی تاریخ رقم کر دی ۔ ثابت ہوا کہ میر پور کے عوام صرف خدمت، ترقی اور خوشحالی پر اعتماد کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments