مہنگائی کا مسلسل پانچواں وار،پٹرول3.66اور ڈیزل کی قیمت4.80روپے اضافہ

مہنگائی  کا  مسلسل  پانچواں  وار،پٹرول3.66اور  ڈیزل  کی  قیمت4.80روپے  اضافہ

مٹی کا تیل بھی 2روپے 99پیسے مہنگا،پٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے ،ڈیزل کی 383 روپے 46 پیسے لٹر ہوگئی

اسلام آباد(نامہ نگار، مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی کا مسلسل پانچواں وار، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن نے 25 جولائی کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 3روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں بھی 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لٹر ہوگئی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 2روپے 99پیسے اضافہ کردیا گیا،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 301روپے 14فی لٹر مقرر ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق 17 جولائی سے 25 جولائی کے دوران پٹرول کی فی لٹر قیمت میں مجموعی طور پر 24 روپے 47 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے 16 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...