حسن خیل میں دہشت گردوں کا کواڈ کاپٹر سے پولیس چوکی پر حملہ، تین اہلکار زخمی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں نے سپینہ ویلہ پولیس چوکی پر کواڈ کاپٹر (ڈرون) کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا۔ زخمیوں میں کانسٹیبل نیاز امین، کانسٹیبل داؤد اور کانسٹیبل ضیا اللہ شامل ہیں۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کی ،انہوں نے کہا امن دشمن عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments