ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آغاز 27 جولائی سے ہو گا:ایف بی آر

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آغاز  27 جولائی سے ہو گا:ایف بی آر

اسلام آباد (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2026 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی بروز پیر سے ہو گا۔

 ترجمان ایف بی آر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے دیانتداری کے ساتھ جمع کروائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیکس گوشواروں میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقائق پر مبنی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...