ٹرمپ کو سمجھ نہیں آرہی جنگ سے کیسے نکلیں:نجم سیٹھی

ٹرمپ کو سمجھ نہیں آرہی جنگ سے کیسے نکلیں:نجم سیٹھی

امریکا کا شکست تسلیم کرنا آسان نہیں، لگ رہا ہے ایران پر بڑا حملہ ہوگا ڈپلومیسی ساتھ ساتھ چل رہی :پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اس وقت صورتحا ل یہ ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو سمجھ نہیں آرہی کہ ایران جنگ سے کیسے نکلیں،صدر ٹرمپ پر اسرائیل اور باقی لوگوں کا پریشر ہے کہ اس جنگ کو مزید بڑھائیں، وہ کہتے ہیں اس جنگ کو کم از کم ایک ماہ بڑھائیں، اس کے بعد مشکل ہوجائے گا۔دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘آج کی بات سیٹھی کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے انہو ں نے مزید کہا ہے کہ اس کی دو وجوہات ہیں،ایک مڈٹرم الیکشن آجائیں گے ، صدر ٹرمپ کو ایک ماہ کے اندر کوئی وکٹری نہیں ملنی، رجیم چینج ہونا نہیں، اس میں امریکا کا بھی نقصان ہو گا، ایران جنگ میں 35 بلین ڈالر خر چ ہوچکے ،اس جنگ کی وجہ سے صدر ٹرمپ نے ڈیڑھ کھرب ڈالر کا نیا بجٹ مانگا ہے جو منظور ہو گیا،ا س سے یہی لگتا ہے کہ صورتحال انتہائی خراب ہوتی جارہی ہے ،ہار کو تسلیم کرنا امریکا کیلئے کوئی آسان بات نہیں ،میں نے پہلے بھی کہاتھا کہ امریکا ایک بار پھر آئے گا،ا یران پر جو کچھ پھینک سکتا ہے وہ پھینکے گا،یہی لگ رہا ہے ایران پر بڑا حملہ ہوگا، بات یہ ہے کہ ایران پیچھے نہیں ہٹ رہا ،اب ایران نے حوثیوں کو بھی متحرک کردیا ہے ، جب حوثی جنگ میں آئیں گے تو اب باب المندب ،سوئز کینال بھی بند ہوجائیں گے ، اس کا اثر سب سے پہلے امریکا پر پڑے گا، کہا جارہا ہے ایران نے پہاڑ میں یورینیم چھپا رکھا ہے امریکا وہاں بڑا حملہ کرے گا ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ باب المندب میں سعودی پائپ لائن ہے ، ایران نے حوثیوں سے کہا کہ انہیں بند کروا دیں،حوثیوں نے سعودی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنا یا، اس پر پاکستان نے حوثیوں سے کہا ہے جس جہاز پر پاکستانی پرچم ہو اس کو آپ نے نشانہ نہیں بنانا ،میرا خیال ہے سعودیہ نے پاکستان سے کہا ہے آپ ایران سے کہیں کہ حوثی ہم پر حملے نہ کریں ، ہم بھی نہیں کریں گے ، اس قسم کی ڈپلومیسی ساتھ ساتھ چل رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...