انٹرنیشنل کمپنیوں کا توانائی ،معدنیات میں سرمایہ کاری پر اتفاق

انٹرنیشنل کمپنیوں کا توانائی ،معدنیات میں سرمایہ کاری پر اتفاق

وزیر پٹرولیم سے مورگن ہیوز انرجی کے صدر اور تیجارہ کیپٹل کے سی ای او کی ملاقات حکومت مقامی توانائی کی پیداوار بڑھانے کیلئے مکمل تعاون فراہم کرے گی،علی پرویز

 اسلام آباد (نامہ نگار،نیوز ایجنسیاں )انٹرنیشنل کمپنیوں نے پاکستان میں توانائی اور تیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کرلیا۔ وزیر پٹرولیم نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی۔مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ کام کر رہی ہیں۔  مورگن ہیوز انرجی کے صدر نے پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔علی پرویز ملک نے مقامی توانائی کی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر پٹرولیم نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی اور گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ویٹول کے ہائی سلفر فیول آئل کو ویری لو سلفر فیول آئل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کو مکمل سپورٹ فراہم کریں گے ۔ علی پرویز نے کہا کہ حکومت مقامی توانائی کی پیداوار بڑھانے اور ذمہ دارانہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...