اسلام آباد نہ پنجاب،کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کا حق:بلاول

اسلام آباد نہ پنجاب،کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کا حق:بلاول

برابری کے حق کیلئے 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا ئیں :ایکس پر پیغام نواز شریف صاحب بتائیں ووٹ کو عزت کب دینی ہے ؟:شرجیل میمن

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں ،دنیانیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ صرف اور صرف کشمیر کرے گا، نہ اسلام آباد، نہ پنجاب، نہ سندھ، نہ بلوچستان اور نہ ہی خیبرپختونخوا اس کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام ہی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ برابری کے حق کے لیے 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ کشمیر کا فیصلہ صرف اور صرف کشمیر کرے ۔ادھر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)خیراتی مینڈیٹ والی جماعت ہے ، اس کے منہ سے الیکشن اور ووٹوں کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نواز شریف صاحب بتائیں کہ ووٹ کو عزت کب دینی ہے ؟ سیاست اپنی جگہ مگر سندھ اور کشمیر کی سرزمین و عوام کو طنز و مزاح کا موضوع نہ بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، لیکن کسی بھی صوبے ، شہر یا علاقے کی تضحیک کسی صورت قابل قبول نہیں، سابق وزیراعظم کا یہ رویہ غیر سنجیدہ اور مضحکہ خیز ہے ۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیان سے لاکھوں پاکستانیوں، کشمیر اور سندھ کے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، کسی شہر یا ضلع کا نام سیاسی تقریر میں مذاق یا تقابل کے انداز میں استعمال کرنا شعوری پسماندگی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...