پاکستان جائز آبی حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا، شازیہ مری

  پاکستان جائز آبی حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا، شازیہ مری

بلاول آبی حقوق کے تحفظ کیلئے قومی و عالمی سطح پر مؤثر آواز ہیں، ترجمان پی پی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ دریائے سندھ پاکستان کی زندگی، معیشت اور تہذیب کی علامت ہے ،پاکستان اپنے جائز آبی حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا ، دریائے سندھ صرف ایک دریا نہیں بلکہ پاکستان کی معیشت، زراعت اور عوام کی زندگی کی شہ رگ ہے ، انہوں نے کہا کہ پانی سیاسی ہتھیار نہیں بلکہ کروڑوں انسانوں کی زندگی اور زراعت کا معاملہ ہے ، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کے لئے مؤثر آواز اٹھاتے رہیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...