سندھ کاگورنر پیپلز پارٹی کی حکومت سے ملاہوا ہے ، علی خورشیدی
ہم مرکز میں حکومتی اتحادی، ہمیں مایوس کیا گیا، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں 18سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جس نے سندھ کو تباہ وبرباد کردیا، جبکہ ہم مرکزی حکومت کے ساتھ اتحادی ہیں، اس نے بھی ہمیں مایوس کیا ہے ۔ حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ ن لیگ کو بھی سوچنا چاہیے ، سندھ میں اس کا گورنر ہے لیکن وہ کہیں نظر نہیں آتا، وہ پیپلز پارٹی کی حکومت سے ملا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری سندھ والے جتنا ظلم سہتے ہیں اس کی آ د ھی ذمے دار وفاقی حکومت ہے ۔ 18سال سے سندھ پر مسلط پیپلز پارٹی کی بیڈ گورننس سے لوگوں کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے ، عوام پیپلز پارٹی سے بیزار ہو چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments