ہائیکورٹ:اینٹی نارکوٹکس فورس میں نئی بھرتیوں پر حکمِ امتناع

  ہائیکورٹ:اینٹی نارکوٹکس فورس میں نئی بھرتیوں پر حکمِ امتناع

نئی بھرتیوں سے متعلق اشتہار پر پیشرفت مرکزی درخواست کے حتمی فیصلے تک معطل

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس میں نئی بھرتیوں پر حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے نئی بھرتیوں سے متعلق اشتہار پر پیشرفت مرکزی درخواست کے حتمی فیصلے تک معطل کر دی اور مرکزی کیس 22 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔جسٹس اعظم خان نے متنازع اشتہار کی معطلی سے متعلق متفرق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا،اے این ایف کے کانسٹیبل شفیق خان نے ایڈووکیٹ محمد علی رضا کی وساطت سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی،جس میں وزارتِ داخلہ، وزارتِ قانون اور ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا کہ اے این ایف میں گزشتہ 10 سال سے ایک ہی عہدے (کانسٹیبل) پر کام کر رہا ہوں، کوئی ترقی نہیں دی گئی،محکمے میں 665 کانسٹیبلز کی سینیارٹی لسٹ میں میرا نمبر 232 ہے ،ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس بلائے بغیر نئی براہِ راست بھرتیوں کا اشتہار دینا غیر قانونی ہے ،اے این ایف کے سروس رولز کے تحت پہلے سے موجود ملازمین کی ترقی کا حق ختم کر کے براہِ راست بھرتی کا اشتہار دیا گیا، عدالت اے این ایف کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بھرتیوں کا اشتہار غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...