وزیراعلیٰ کی چینی گروپ کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
بنیادی ڈھانچے ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں مواقع تلاش کریں، مرادشاہ
کراچی (سٹاف رپورٹر) نے چین کی شینڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ کمپنی لمیٹڈ کو سندھ کے بنیادی ڈھانچے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دیتے ہوئے صوبائی حکومت کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔یہ دعوت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں شینڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ کے چیئرمین ژو شیانگ کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے چینی وفد اور تابانی گروپ کا خیرمقدم کرتے ہوئے سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments