سسٹم مینٹی ننس :ایف بی آر کا 8 سے 10 اگست تک آن لائن سروسز معطل رکھنے کا اعلان
اسلام آباد (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سسٹم مینٹی ننس کے باعث 8 اگست سے 10 اگست تک متعدد آن لائن سروسز عارضی طور پر معطل رکھنے کا اعلان کر دیا۔
ایف بی آر کے مطابق سسٹم مینٹی ننس کا عمل 8 اگست رات 12 بج کر 30 منٹ سے 10 اگست صبح 5 بجے تک جاری رہے گا جس دوران آئی آر آئی ایس، ڈیجیٹل انوائسنگ، ادائیگی کا نظام اور پی او ایس رجسٹریشن کی سہولیات دستیاب نہیں ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments