مردان:پی ٹی آئی جلسہ جیب تراشوں کی چاندی، کئی رہنماؤں کے موبائل ،نقدی چوری
مردان (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کی سٹریٹ موومنٹ کے دوران منعقدہ جلسے میں جیب تراشوں نے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو نشانہ بنا لیا۔
ذرائع کے مطابق جلسے کے دوران سینیٹر ذیشان خانزادہ ، انصاف لائرز فورم کے رہنماؤں ندیم شاہ اور رحمت کنڈی ، پی ٹی آئی کے تحصیل صدر جہانزیب خان کا قیمتی موبائل فون چوری کر لیا گیا۔ ملزموں نے کئی دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی جیبوں سے ہزاروں روپے بھی چرا لیے ، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے موبائل فونز کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments