صومالی قزاقوں کا پاکستانی مغویوں کی رہائی کیلئے 30 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ
کراچی (آئی این پی )صومالیہ میں اغوا کیے گئے بحری جہاز اور اس پر سوار پاکستانی عملے کی رہائی کے لئے 94 روز گزرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔
رہنما برائے انسانی حقوق انصار برنی کا کہنا ہے کہ بحری قزاقوں نے پاکستان کے 10 مغویوں کے اہل خانہ سے رابطہ بھی منقطع کر دیا ہے ، جس کے باعث خاندان شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ انصار برنی نے بتایا کہ بحری قزاقوں نے مغویوں کی رہائی کے بدلے 30 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ اور وزارت انسانی حقوق مغوی پاکستانیوں کی محفوظ رہائی کے لیے صومالی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments