الیکٹرک بسیں سیاسی رشوت ، چیف الیکشن کمشنر نوٹس لیں :پیپلز پارٹی
ن لیگ عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال کرکے آزاد کشمیر الیکشن پر اثر انداز ہونا چاہتی پارٹی منشور کی تشہیر ، موٹیویشن سروس کیلئے این او سی جاری کیا جائے ، سیکرٹری جنرل
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری نے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل سے ملاقات کی ،ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کی تصاویر والی 10 الیکٹرک بسیں آزاد کشمیر کو دینا سیاسی رشوت کے مترادف ہے ۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ اس اقدام کا نوٹس لیا جائے ، پنجاب حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کی تصاویر والی الیکٹرک بسوں کی فراہمی انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے ۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال کرکے آزاد کشمیر کے انتخابات پر اثر ڈالنا چاہتی ہے ، ملاقات میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم اور پارٹی منشور کی تشہیر کے لئے موٹیویشن سروس چلانے کیلئے این او سی جاری کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments