خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ (ترمیمی)ایکٹ نافذ العمل
پشاور(این این آئی)صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) ایکٹ، 2026 کے باقاعدہ نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جس کے مطابق خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل، 2026 کو 6 جولائی کو صوبائی اسمبلی نے منظور کیا، جبکہ 16 جولائی کو گورنر نے اس کی توثیق کر دی،گورنر کی منظوری کے بعد یہ قانون صوبائی حکومت کے غیر معمولی سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد یہ باضابطہ طور پر صوبائی مقننہ کا منظور شدہ ایکٹ بن گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments