پنجاب:42 مزید مواضعات کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے احکامات جاری
کمپیوٹرائزیشن سے شہریوں کو فرد، انتقال، رجسٹری ، دیگر لینڈ ریکارڈ خدمات میسر آئینگی ڈیجیٹل اصلاحات کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا :سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب میں اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل مزید تیز ،42 مزید مواضعات کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ اس سلسلے میں سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفقت اللہ مشتاق نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔جاری احکامات کے مطابق بہاولپور سٹی کا 1، صادق آباد کے 5، کبیر والا کے 2، میاں چنوں کا 1، دنیا پور کے 2، ملتان سٹی کا 1، ملتان صدر کے 7، میلسی کا 1، وہاڑی کا 1، لاہور سٹی کے 2، صدر کا 1، واہگہ کے 2، نشتر کے 2، ماڈل ٹاؤن کا 1، شالامار کا 1، راوی کا 1، فیصل آباد صدر کے 2، تاندلیانوالہ کا 1، چنیوٹ کے 2، رینالہ خورد کا 1، وزیر آباد کا 1، پسرور کا 1، کنجاہ کا 1، منکیرہ کا 1 اور منڈی بہاؤالدین کا 1 موضع کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔ان مواضعات کی کمپیوٹرائزیشن سے شہریوں کو فرد، انتقال، رجسٹری، اراضی ریکارڈ کی تصدیق اور دیگر لینڈ ریکارڈ خدمات جدید، شفاف اور تیز رفتار انداز میں میسر آئیں گی، اس اقدام سے اراضی ریکارڈ کی درستگی، شفافیت اور عوام کو خدمات کی بروقت فراہمی کو مزید یقینی بنایا جائے گا۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب میں ڈیجیٹل اصلاحات کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ، صوبہ بھر میں مزید مواضعات کو مرحلہ وار کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments