سندھ کبھی تقسیم نہیں ہوگا، کچھ لوگ شوشے چھوڑ دیتے ،ناصر شاہ
ایسی باتوں کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے ، کراچی کو ہم ہی بنائیں گے ، کوئی اور نہیں بنائیگا کراچی جیسا سیوریج سسٹم پورے ملک میں کہیں نہیں، منور چورنگی انڈر پاس پرگفتگو
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں منور چورنگی انڈر پاس کی افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ٹاؤنز میں گیس کا کام جاری ہے ، شاہراہوں کیلئے سندھ حکومت نے فنڈز رکھے ہیں۔ان کا کہنا تھا سندھ کی تقسیم کبھی نہیں ہوگی، ہمارے دوست اس حوالے سے شوشے چھوڑ دیتے ہیں، ایسی باتوں کو ہم کبھی سنجیدہ نہیں لیتے ، یہ کراچی کیلئے مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں، کراچی کو ہم ہی بنائیں گے ، کوئی اور نہیں بنائے گا، میئر نے کراچی میں جتنے پارک بنائے ، پہلے کبھی نہیں بنے ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی میں کام ہورہا ہے ، یہ منی پاکستان ہے ، 4 صوبے سنبھلتے نہیں، 12 نئے صوبوں کی بات کرتے ہیں، کراچی جیسا سیوریج سسٹم پورے ملک میں کہیں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کراچی بدترین شہروں میں شمار ہوتا ہے ، اگر ایسا ہوتا تو لوگ یہاں رہنے کے لیے نہیں آتے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments