ایک بارش سے صوبہ ڈوبتا پنجاب میں تبدیل :حسن مرتضیٰ
اپنا لاہور تو دیکھو، ڈوبا پڑا ، پنجاب میں بیوٹیفکیشن کے نام پر لوٹ مچی ہوئی ہے عظمیٰ بخاری استادنی بن کربیٹھی ہوئی ہیں ، ذاتیات کی سیاست ختم کرنا ہوگی
لاہور(آئی این پی )پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ایک بارش نے آپ کے سارے ستھرے پنجاب کو ڈوبتا پنجاب میں تبدیل کر دیا ، اپنا لاہور تو دیکھو، سارا لاہور ڈوبا پڑا ہے ۔ پورے پنجاب میں بیوٹیفکیشن کے نام پر لوٹ مچی ہوئی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اگر آج لاہور میں آپکی ترقی ہو رہی ہے اور وہاں پہ اگر کوئی کنواں گر جاتا ہے ، کسی سڑک پہ گڑھا پڑ جاتا ہے ، لوگ سوشل میڈیا پر دکھاتے ہیں اور ہم اگر کہہ دیں کہ یہ غلط ہو رہا ہے ، اس کو ٹھیک کرو، یہ کیوں ایسے ہوا ہے توآپ فورا ًکہتے ہو یہ فاشسٹ ہیں، یہ اپنا سندھ نہیں دیکھتے ۔ ڈیزل اور زرعی ادویات مہنگی ہونے سے پنجاب کے اندر کاشتکار کابراحال ہے ، ایسے حکومتیں نہیں چلتیں، اس طرح سیاست بھی نہیں ہوتی۔ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی بزرگوں کا احترام نہیں کرتی، آپ بزرگوں کو نہیں مانتے ۔ ہم آج بھی کہتے ہیں کہ نواز شریف قابلِ احترام ہیں، انہوں نے بینظیر بھٹو سے 90 والی سیاست پر معافی مانگی تھی کہ میں نے بڑی زیادتیاں کیں، جھوٹے مقدمات بنائے ،ہم نے نواز شریف کی کردار کشی نہیں کی،سیف الرحمن نے بھی گڑگڑا کرمعافیاں مانگی تھیں کہ ہم سے غلط کرایا گیا۔انکاکہناتھاکہ آج عظمیٰ بخاری استادنی بن کر بیٹھی ہیں کہ منہ ٹیڑھا کر رہے ہو، فلاں کر رہے ہو،یہ سیاسی تلخیاں ختم کرو، یہ ذاتیات کی سیاست ختم کرو۔ یہ شروع بھی آپ نے کی تھی، ختم بھی آپ نے کرنی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments