مون سون : حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے کا فیصلہ

مون سون : حساس علاقوں کی  مسلسل نگرانی جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی ہدایات پر قائم ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا پانچواں اجلاس این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوا۔

 وفاقی وزیر احسن اقبال نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی جبکہ وفاقی وزرا ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، رانا تنویر حسین اور شزہ فاطمہ خواجہ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئیں۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے  لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مون سون 2026 کے دوران قومی سطح پر تیاریوں اور مربوط ہنگامی ردعمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مون سون کے پیش نظر موسم، دریاؤں کے بہاؤ اور حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ بروقت پیشگی آگاہی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال پر فوری ردعمل یقینی بنانے کے لیے نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے ۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لا کر عوام اور متعلقہ انتظامی افسران تک بروقت پیشگی وارننگز پہنچائی جائیں۔ تمام متعلقہ اداروں کو عوامی آگاہی مہم جاری رکھنے ، باہمی رابطہ مزید مضبوط بنانے اور مون سون 2026 کے دوران قیمتی جانوں، روزگار اور اہم قومی انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے مربوط قومی حکمت عملی پر عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...